سکھرمیں گودام پر چھاپہ،لاکھوں روپے کا گٹکا برآمد

سکھرمیں گودام پر چھاپہ،لاکھوں روپے کا گٹکا برآمد

سکھر، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا، بیورو رپورٹ) سکھر میں تھانہ اے سیکشن پولیس نے نیو گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے عادل بندھانی کے گودام پر چھاپہ مار کر دو ملزمان عادل اور جاوید کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کا گٹکا،مین پوری اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

لاڑکانہ پولیس کی جانب سے تحصیل رتوڈیرو تھانے کی حدود میں مبینہ کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے سو کلو چرس برآمد کرکے دو ملزمان علی احمد رند اور غلام محمد بھٹو کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی ہیں اور مبینہ طور پر بلوچستان سے سندھ کے مختلف اضلاع میں منشیات کی ترسیل کرنے والے بین الصوبائی گروہ سے وابستہ ہیں۔ میرپورخاص میں سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے پٹھان گلی بھان سنگھ آباد میں چھاپہ مارکر آکڑا پرچی جوئے کا اڈہ چلانے والے ملزم عبدالمجید (عرف) گنگولی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آکڑا بکس اور رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں