گلستان جوہر میں گٹکا ماوا بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ، ملزمان فرار

گلستان جوہر میں گٹکا ماوا بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ، ملزمان فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کینٹ پولیس نے گٹکا ماوا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر گٹکا ماوا اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 8 میں گھر پر چھاپہ مارا گیا۔۔

 تاہم ملزم فیض الملک اور ملزم عاصم پولیس کے پہنچنے سے پہلے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے گھر سے 750 کلو چھالیہ، 30 کلو تمباکو، ڈیجیٹل ویٹ مشینیں، گٹکا ماوا بنانے والی مشینیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں