گٹکا ماوا تیارکرنے والے ملزمان کو علاقہ مکین چھڑا کرلے گئے

گٹکا ماوا تیارکرنے والے ملزمان  کو علاقہ مکین چھڑا کرلے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گڈاپ سٹی پولیس کی ناکام ادھوری کارروائی، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ناکامی کے بعد پولیس کو گٹکا ماوا فروشوں کی جانب سے بھی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

پولیس کے مطابق حاجی گوٹھ گڈاپ روڈ پر گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر کارخانے سے 5 بوری چھالیہ، 19 کلو گٹکا ماوا اور گٹکا ماوا بنانے والا سامان برآمدکرلیا۔ شاہ زیب اور طاہر نامی ملزمان کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کارروائی کے دوران چالیس سے پچاس علاقہ مکین مرد اور خواتین جمع ہوگئیں اور پولیس پارٹی کے مزاحمت کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کو پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئے ۔ ملزمان اور گوٹھ کے دیگر سہولت کاروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں