بڑھتی مہنگائی،جانوروں کے بیوپاریوں کی تعدادکم رہنے کا امکان

بڑھتی مہنگائی،جانوروں کے بیوپاریوں کی تعدادکم رہنے کا امکان

کراچی (رپورٹ:آصف سہتو )عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے لیکن خریدار مہنگائی کی وجہ سے تاحال انتظار میں ہیں ،جس کے باعث دیگر صوبوں سے جانوروں کے بیوپاری بھی تاحال کراچی کی منڈیوں تک نہیں پہنچے ہیں ۔۔۔

کئی بیوپاریوں نے امسال کراچی کی منڈیوں میں آنے کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے ۔ نوشہروفیروز کے بیوپاری عبدالحکیم نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ مہنگائی کے باعث رواں سال وہ اپنے جانور مقامی منڈیوں میں ہی فروخت کر یں گے جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے کراچی آنے والے بیوپاریوں کی تعداد بھی گزشتہ سال سے کم رہنے کا امکان ہے ۔ رواں سال منڈی میں مویشیوں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کافی فرق دیکھا جارہا ہے ، قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں،اشیائے خورونوش کی طرح قربانی کے جانور بھی مہنگے ہوگئے ہیں۔ بیوپاریوں کا کہناہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال قربانی کے جانور وں میں ہزاروں روپے کا فرق دیکھا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کے باعث جانوروں کو کراچی تک لانا بہت مہنگا پڑ رہا ہے تاہم امید کی جا رہی ہے کہ عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی دیگر علاقوں کے بیوپاری کراچی پہنچیں گے اور مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں