کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید

کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیپو سلطان روڈ پر بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج و دھرنے کی شائع خبر پر ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید کرتے ہیں۔

 ٹیپو سلطان روڈ پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دیے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ علاقائی فالٹس ، بلوں کی عدم ادائیگی اور ٹیکنیکل وجوہات کی بنیاد پر بجلی کی بندش کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں، لوڈشیڈنگ کا انحصار بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں