بارہویں جماعت کے امتحانات جاری

بارہویں جماعت کے امتحانات جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر میڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے تیسرے روز صبح و شام کی شفٹوں میں سائنس و ہوم اکنامکس گروپس کا اردو (لازمی) پرچہ دوم، ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان پرچہ دوم، سندھی (لازمی) پرچہ دوم جبکہ کامرس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کا پرنسپل آف کامرس کا پرچہ دوم لیا گیا۔

چیئرمین بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے ہمراہ عثمانیہ گرلز کالج اور سرسید گرلز کالج کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں