سکھر میں تین مقابلے ،3زخمی ڈاکواسلحے سمیت گرفتار

سکھر میں تین مقابلے ،3زخمی ڈاکواسلحے سمیت گرفتار

سکھر، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) سکھر میں تھانہ نیوپنڈ کی حدود نواں گوٹھ قبرستان کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو بابر علی اوڈھ کو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔۔

 تھانہ سی سیکشن کی حدود ایس ٹی این ٹاور کے قریب مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو اقرار کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا جب کہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے ،تھانہ شہید رائو شفیع اللہ (B سیکشن) کی حدود ٹی این ٹی موڑ کے قریب مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو نادر علی کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ تینوں گرفتار ڈاکو سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ سجاول سے نمائندے کے مطابق سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں گٹکے اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والے سامان کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے دس ویلر ٹریلر کو تحویل میں لے کر سجاول تھانے منتقل کردیا جہاں تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے چار سو کلو چورا سپاری کے 40 کٹے اور مختلف اقسام کے 2100 گٹکے برآمد ہوئے ۔بتایا جاتا ہے کہ کارروائی کے دوران بین اضلاعی گٹکا فروش سپلائر گروہ کے پانچ کارندے ٹریلر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔  ٹنڈوآدم میں سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون زہرا شیخ کو ایک کلو چرس، منشیات فروش غلام مصطفی راجپوت کو چار سو گٹکوں اور ساجد نظامانی علی گل پڑھیار کو 25 لٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ محراب پور میں مورو پولیس نے باندھی رابطہ سڑک کی سندھ کالونی میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارکر چار خواتین سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں