پھول پودوں کی آڑ میں گٹکا بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس کی ٹاسک فورس کا تیموریہ میں ڈی ایم سی کی منورہ نرسری پر چھاپہ، سرکاری زمین پر پھول پودوں کی آڑ میں گٹکا بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا،کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب مشتاق چماچی اور فرحان ٹینشن کو گرفتار کرلیا گیا۔۔
ٹاسک فورس نے لاکھوں مالیت کا سامان اور اجزاء برآمد کرلیے ،کارروائی اے ایس پی ایاز حسین کی سربراہی میں کی گئی۔مبینہ طور پر ڈی ایم سی کی پشت پناہی پر گٹکے کا کارخانہ چل رہا تھا،گرفتار دونوں ملزمان گودھرا میں کاروبار کرتے تھے ،ٹاسک فورس کی کارروائیوں کے بعد پھولوں کی نرسری میں کارخانہ بنا لیا تھا ۔کارروائی ایس ایچ او تیموریہ اور ڈی ایس پی گلبرگ کی انفارمیشن پر کی گئی۔