گٹکے کے کارخانے کیلئے نرسری دینے والا بلدیہ کا ملازم نکلا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں سرکاری نرسری منظم گٹکا مافیا کو ٹھیکے پر دینے والے سے متعلق گرفتار ملزمان نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں ٹاسک فورس نے تیموریہ پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا اور چھالیہ برآمد کی تھی اور 8 ملزمان کو گرفتار کیا تھا،تیموریہ تھانے میں سرکاری ملازم کامران سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ ملزمان نے اہم انکشاف کیا کہ گٹکا بنانے کیلئے ڈی ایم سی کی نرسر ی دینے والا ڈی ایم سی کا ملازم کامران ہی ہے ، کامران ڈی ایم سی نیوکراچی کا ملازم ہے۔