گٹکا، ماوا اور مین پوری کی فروخت سے متعلق درخواست نمٹادی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا، ماوا اور مین پوری جیسی مضر صحت اشیا کی فروخت سے متعلق درخواست بغیر کسی کارروائی کے نمٹادی۔ سندھ ہائیکورٹ میں گٹکا، ماوا اور مین پوری جیسی مضر صحت اشیا کی فروخت سے متعلق ٹھٹھہ کے رہائشی امیر علی شاہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ٹھٹھہ میں پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے کھلے عام گٹکا ماوا کی فروخت جاری ہے، ایس ایچ او گھوڑا باری کیخلاف آئی جی، ایس ایس پی سمیت پرائم منسٹر پورٹل پر بھی شکایت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس حکام کو درخواستیں کب دی گئیں؟۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ آئی جی اور ایس ایس پی کو درخواستیں 10 جولائی کو دی گئیں۔ عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ عدالت آنے سے پہلے پولیس حکام کو مناسب وقت دیا جائے۔