کیماڑی میں گٹکا فیکٹری پکڑی گئی،چھالیہ اور سامان برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کیماڑی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فیکٹری سے بھاری مقدار میں چھالیہ اور گٹکا بنانے والا سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جیکسن پولیس نے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے گٹکے کی فیکٹری پکڑلی۔ ایس ایچ او بابر حمید کے مطابق کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔ آئی جی سندھ کی جانب سے گٹکا ماوا کی فروخت کی مکمل روک تھام کی ہدایت کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹاسک فورس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔