لاکھوں روپے مالیت کی منشیات و گٹکا ماوا برآمد
کراچی (آئی این پی) ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایت پر بلوچستان سے کراچی کے داخلی راستے حب ریور روڈ پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاہد چودھری کی سربراہی میں موچکو چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ منشیات و گٹکا ماوا سمیت دو ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا۔ پہلی کارروائی میں گرفتار ملزم عبدالحق عرف ہیرو ولد عبدالقادر بروہی عرف آباد قادر کے قبضے سے 980 گرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ دوسری کارروائی میں گرفتار ملزم سراج ولد بہرام کے قبضے سے دو بوروں میں 600 عدد پڑیا مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔