گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں گٹکا ماوا فروخت کرنے والے افراد کے خلاف پولیس کی جانب سے دوسرے فیز میں آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اس سلسلے میں سندھ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت پورے صوبے میں گٹکا ماوا کی فروخت کے خلاف کارروائی جاری ہے، اب فیز ٹو آپریشن شروع کیا جائیگا، پولیس میں بہتری کے لیے لانگ رینج ہتھیار خریدے جارہے ہیں جو کچے کے علاقے میں آپریشن میں معاونت فراہم کرینگے۔