دوران چیکنگ لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا ماوا برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے گٹکا اور ماوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کی ہدایت پر موچکو پولیس نے بلوچستان سے کراچی کے داخلی راستے حب ریور روڈ پر دوران چیکنگ ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملز م علی رضا ولد منٹھار ایک رکشے میں حب چوکی بلوچستان سے 190 کلو گرام گٹکا ماوا کراچی لے جارہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔