واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ اے پولیس نے واٹر ٹینکر کے ذریعے چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
پولیس کے مطابق سائٹ ایریا میں واٹر ٹینکر سے 50 عدد بورے نان کسٹم چھالیہ برآمد کی گئی۔ مضر صحت گٹکا ماوا کی تیاری میں استعمال ہونے والی چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ برآمدہ چھالیہ اور گاڑی کو زیردفعہ 54/550 کے تحت قبضہ پولیس میں لے کر کسٹم کے حوالے کردیا گیا ہے۔