میئر مرتضیٰ وہاب کا شہر کا دورہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ

میئر مرتضیٰ وہاب کا شہر کا دورہ  ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کا دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے چنیسر گوٹھ میں بننے والی نئی سڑک کے کام معائنہ کیا اور پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان روڈ پر کام کا جائزہ لیا۔ میئر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں، شہر میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں