سبز کچھوے کے 11ہزار سے زائد انڈے جمع

سبز کچھوے کے 11ہزار  سے زائد انڈے جمع

کراچی(این این آئی)کراچی میں میرین ٹرٹلز یونٹ نے سبز کچھووں کے 11 ہزار سے زائد انڈے جمع کرلیے ۔انچارج میرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ اشفاق علی میمن نے اس حوالے سے بتایا کہ امید ہے ۔۔

چند روز میں 13 ہزار سے زائد انڈے اکٹھے کرنے کا ٹارگٹ پورا ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سبز کچھوے انڈے دینے کیلئے ہاکس بے اور سینڈز پٹ کے ساحل کا رخ کر رہے ہیں۔اشفاق میمن نے کہا کہ ساحل پر مادہ کچھوے کی بنائی گئی پٹ سے رضاکار انڈے جمع کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں