نظریاتی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ،شاہ محمد شاہ
کراچی (ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ نظریاتی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں کوئی جماعت کارکنوں کے بغیر استحکام نہیں پاسکتی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تحت ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی نتخابی مہم میں کارکنوں کا کردار اہم ہوگا۔