ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پینافلیکس لگوائے جائیں گے

ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پینافلیکس لگوائے جائیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی نے کہا ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔

،ہوائی فائرنگ کو روکا جائے ، ہوائی فائرنگ سے جان کے ضیاع ہونے کے خدشات ہوتے ہیں۔ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے ہوائی فائرنگ روکنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا گیا۔ حسن سردار کا مزید کہنا تھاکہ شادی ہالوں کے اندر و باہر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پینافلیکس لگوائے جائیں گے ،ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے کورنگی کی مساجدوں میں اعلانات کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں