پارکنگ فیس وصولی سے متعلق قانونی وضاحت طلب

پارکنگ فیس وصولی سے متعلق قانونی وضاحت طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکمنامے کے مطابق عدالت نے کے ایم سی، کے ڈی اے اور ڈی ایم سیز سے پارکنگ فیس وصولی سے متعلق قانونی وضاحت طلب کر لی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ کس قانون کے تحت کے ایم سی کو پارکنگ گی وصولی کا اختیار ہے ؟ عدالت نے قانونی پارکنگ کے متعلق روڈز اور مقامات پر مختلف رنگوں کے سائن بورڈ آویزاں کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ سائن بورڈ لگانے کی ذمہ داری کے ڈی اے ، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز پوری کرے گا۔ شہر میں کسی جگہ پر پارکنگ کے مختص مقام پر سائن بورڈز آویزاں نہیں ہیں۔ عدالت نے کے ایم سی، کے ڈی اے اور ڈی ایم سیز کو پارکنگ کے مقامات کے متعلق میڈیا کے ذریعے آگاہی دینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مہم کے لئے تمام سندھی، انگریزی، اردو اور گجراتی زبان کے بڑے اخبارات میں اشتہارات دئے جائیں۔ عدالت نے غیر قانونی طور پارکنگ کیخلاف کے ایم سی، کے ڈی اے اور ڈی ایم سیز کو مقدمات درج کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو حکم دیا کہ غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کیخلاف کیا کارروائی کی آئندہ جامع رپورٹ پیش کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں