میرپور خاص:انسداد پولیو آگاہی مہم کاافتتاح،ٹیمیں تشکیل

میرپور خاص:انسداد پولیو آگاہی مہم کاافتتاح،ٹیمیں تشکیل

میر پور خاص(بیورورپورٹ)سندھ بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی 26فروری سے 2 مارچ تک انسدادپولیو مہم جاری رہے گی۔ اس ضمن میں ایڈیشنل کمشنرون غلام دستگیر شیخ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جیرام داس نے بنیادی صحت مرکز سٹلائٹ ٹائون میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں آگاہی مہم کا افتتاح کیا۔

 اس موقع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈپٹی ون غلام دستگیر شیخ نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے ہمارے پھول جیسے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچا سکتے ہیں اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ ہر پولیو مہم کے دوران اپنے معصوم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور ان کے گھر پر آنے والی پولیو ورکرز سے مکمل تعاون کریں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جے رام داس نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،پیدائش سے لے کرپانچ سال تک کے 3لاکھ 48 ہزار 465 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،اس مقصد کے لیے ضلع بھر میں 1097 موبائل ، 97 فکسڈ ، 53 ٹرانزٹ ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران پولیو کے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ، بعد ازاں غلام دستگیرشیخ اور ڈاکٹر جیرام کی قیادت میں بنیادی صحت مرکز سے مین روڈ تک آگاہی ریلی بھی نکالی گئی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری عرفان نظامانی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار ،ڈی ایم پی پی ایچ آئی اختیار علی اور لیڈی ہیلتھ ورکرز بڑی تعداد میں موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں