لڑکی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج

لڑکی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں گزشتہ روز گھر سے 13 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی تھی۔

واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 253/2024 کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں لڑکی کے والد انور علی کی مدعیت میں قتل، زیادتی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں مدعی نے بیان دیا کہ اس کی 13 سالہ بیٹی ثنا گھر پر اپنی 7 سالہ بہن، 2 اور 3 سالہ دو بھائیوں کے ساتھ تھی جبکہ اس کی بیوی سبزی لینے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی جب واپس آئی تو بچی کی پھندا لگی لاش دیکھی۔ مدعی نے بیان دیا کہ اس کی بیٹی کو زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں