پیر آباد میں پولیس کی کارروائی نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

پیر آباد میں پولیس کی کارروائی نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ پیرآباد پولیس نے نان کسٹم پیڈ سامان کی اسمگلنگ ناکام بنا کر ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ شاد ابنِ مسیح کے مطابق ملزم مسافر بس کے خفیہ خانوں میں چھپا کر لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر مسافر بس سمیت ملزم اختر محمد  کو گرفتار کیا۔مسافر بس سے 56 عدد رول/تھان کپڑا، 30 کارٹن گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس اور دیگر سامان کے کارٹن اور بورے ضبط کرلیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں