سندھ گیمز کھلاڑیوں کے لیے خوشی کا سبب بنے ہیں،ڈاکٹر جنید

سندھ گیمز کھلاڑیوں کے لیے  خوشی کا سبب بنے ہیں،ڈاکٹر جنید

کراچی (این این آئی)نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد ہونے والے یہ سندھ گیمز صوبے بھر کے کھلاڑیوں کے لیے خوشی کا سبب بنے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ بھی یہ گیمز تواتر کے ساتھ جاری رہیں گے ۔

سندھ گیمز میں 100 میٹرز مقابلوں میں کراچی کے جنید بلوچ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کراچی کے اسد جبار دوسری میرپور خاص کے سریش کمار تیسری پوزیشن پر رہے گرلز میں کراچی کی سفیناز نے میدان مار لیا جبکہ کراچی کی ہی اقرا سیکنڈ اور سکھر کی کیرل گل تھرڈ پوزیشن پر رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں