حیدر آباد کے قبرستانوں کی حالت زار بہتر بنانے کامطالبہ

 حیدر آباد کے قبرستانوں کی حالت زار بہتر بنانے کامطالبہ

حیدر آباد(نمائندہ دنیا)ایم کیو ایم پاکستان حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ،انجینئر صابر حسین قائم خانی،ناصر حسین قریشی نے کہا ہے کہ شب برات کی آمد قریب ہے ۔۔

لیکن میئر حیدرآباد نے حیدرآباد کے قبرستانوں پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے باعث قبرستان کی حالت زار سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ٹنڈو یوسف قبرستان ،ٹنڈو میر محمود قبرستان لطیف آباد کے اندر سیوریج کا پانی جمع ہے ،دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہاں آوارہ جانور گھوم رہے ہیں اور قبروں کی بے حرمتی کاسبب بن رہے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ شہر کے بیشتر قبرستانوں میں اسٹریٹ لائٹس کا کوئی انتظام نہیں جب کہ قبرستان جانے والے راستے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آتے ہیں ،ان کے سامنے سیوریج کا پانی جمع ہے ،تاہم بلدیہ حیدر آباد کے میئر نے مقدس تہوار پر بھی روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا اور زائرین کی سہولیات کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے میئر حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی طور پر حیدرآباد کے قبرستانوں کی حالت زار درست کی جائے اور شب برات کے موقع پر زائرین کی سہولیات کے لئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں