تحفظ ختم نبوت ؐکیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،ابوالخیر زبیر

 تحفظ ختم نبوت ؐکیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،ابوالخیر زبیر

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزاہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ عاشقان مصطفے ؐ کسی کے رعب میں نہیں آئیں گے۔۔۔

 بلکہ شمع رسالت ؐ کے پروانے ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ۔ پوری قوم چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے ، اقلیتوں اور قادیانیوں کیلئے الگ الگ حکم ہے ،قادیانی خود کو اقلیت تسلیم نہیں کرتے اور قرآن میں ترمیم اور تحریف کرتے ہیں جنہیں اقلیت کی آڑ میں سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔وہ حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری ؒ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔صاحبزاہ ابوالخیرمحمد زبیر نے مزید کہا کہ عشق رسول ؐ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں، اپنے آقا و مولی کی حرمت پر کوئی آنچ آئے یہ ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ 57اسلامی ممالک غزہ کے مظلوموں ں کی دادرسی کیلئے تیار نہیں، 30ہزار سے زائد فلسطینی ماں، بہنوں،بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کو شہید کیا جاچکا ہے لیکن افسوس استعماری قوتوں سے خوفزدہ مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور ڈرتے ہیں کہ کہیں وہ ہمیں تباہ نہ کردیں ۔ کیا یہ نہیں دیکھتے کہ افغانستان کے مسلمانوں نے پہلے برطانیہ پھر روس اور امریکا کو شکست دی ۔ان کاکہناتھاکہ اﷲتعالیٰ سے سچی محبت کرنے والے دنیاوی نفع و نقصان کی پروا نہیں کرتے اور اس کی راہ جدوجہد کرتے ہوئے مفادات کو ٹھکرا دیتے ہیں جب کہ اﷲتعالیٰ کا حکم بھی یہی ہے کہ اگر تم دنیا میں عزت وکامرانی چاہتے ہو تو اس کے راستے میں جدوجہد کرو اور سودکوچھوڑ دو، یہ اﷲ سے جنگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ شاہ مفتی محمد محمود الوری ؒ کواﷲنے عظیم مرتبہ اور روحانی فیض کا سمندر عطا کیا تھا ۔ عرس کی تقریب سے چیئر مین سپریم کونسل انٹرنیشنل مہناج القرآنڈاکٹر حسن محی الدین ، پیرایوب جان سرہندی،پروفیسر عبدالقدوس،صاحبزادہ عزیر محمود الازھری،صاحبزادہ فائز محمود الازھری، صاحبزادہ مسرور احمد، پیر ظہیراحمد، پیر سید جانی شاہ، پیر غلام مجدد، پیر آغا بدرعالم ،علامہ رجب علی سکندری،قاری شریف نقشبندی،صاحبزادہ ربیع نے بھی خطاب کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں