ای سیگریٹ کی دکانوں کو بند کیا جائے ، احمد داؤد

 ای سیگریٹ کی دکانوں کو  بند کیا جائے ، احمد داؤد

کراچی (آن لائن) گلوبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد احمد داؤد نے ای سیگریٹ اور VAPE کی دکانوں کو مکمل بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ہیومن رائٹس سوسائٹی کے چیئرمین عامر سعید نے اپنے وفد کے ہمراہ چیئرمین گلوبل فاؤنڈیشن محمد احمد داؤد سے ملاقات کی اور انہیں کراچی میں نشے کا عادی بنانے والے عناصر کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 اور نشے کیخلاف مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی جس پر گلوبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے کہا کہ نوجوان نسل کو مغرب کی طرز پر VAPEکی شکل میں منشیات کا عادی بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ فوری طور پر  مختلف علاقوں میں قائم VAPEکی دکانوں کو فوری طور پر بند کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں