جیالے جوابی دھرنا لگاکرجواب دے سکتے ہیں، آصف خان

 جیالے جوابی دھرنا لگاکرجواب دے سکتے ہیں، آصف خان

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری،کنوینرضلع شرقی آصف خان نے جی ڈی اے سمیت بعض پارٹیوں کی جانب سے بلاول ہاؤس پردھرنا دینے کی دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے جیالے جوابی دھرنا لگاکرجواب دے سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی پرالزامات تراشی کرنے والے پوائنٹ اسکورنگ کی سیاست بند کریں،پارٹی قیادت نے سڑکوں پرآنے کی اجازت دی تو اپوزیشن کواحتجاج کے لیے جگہ بھی نہیں ملے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلزپارٹی کراچی شرقی اوراین اے 235کے رابطہ دفترمیں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں