وحدت مسلمین سندھ کی تنظیمی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس

وحدت مسلمین سندھ کی تنظیمی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی تنظیمی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس صدر علامہ سید اقر عباس زیدی کی زیر صدارت گلستان سوسائٹی ہال میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں صوبائی و ڈویژنل ذمہ داران سمیت اندرون سندھ کے 23 اضلاع کے صدور و کابینہ اراکین نے شرکت کی ہفتہ اور اتوار کو ہونے والے دو روزہ اجلاس میں سندھ بھر میں اضلاع کی کارکردگی سمیت مختلف پروگرامات منعقد کئے گئے ۔اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت تنظیمی امور زیر بحث لائے گئے ۔اجلاس میں علامہ باقر عباس زیدی نے تنظیمی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر کرنے کی ہدایت دیں ۔انہوں نے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز و خطرات، اسلام کے خلاف عالم استکبار کی سازشیں ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس،مہنگائی، طبقاتی کشمکش ،ریاستی ذمہ داریاں اور عوامی مشکلات پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی جاری کوششوں میں مزید تیزی لانے کے لیے اہم اقدامات کئے جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج آپریشن کے نقصانات آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں