جامعہ کراچی کے مالی مسائل حل کئے جائیں ،انجمن اساتذہ

جامعہ کراچی کے مالی مسائل حل کئے جائیں ،انجمن اساتذہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 نگراں سندھ حکومت کی جانب سے جامعہ کراچی کو اضافی گرانٹ دیے جانے کے اعلان پر اب تک عمل درآمد نہ ہونا تشویش ناک امر ہے ۔ انجمن اساتذہ نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ خصوصی توجہ دیتے ہوئے جامعہ کے مالی مسائل کو حل کروائیں۔ صدر انجمن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اساتذہ جامعہ کو حکومت کی جانب سے ہونے والے تنخواہ میں اضافہ 5 ماہ کی تاخیر کے بعد ملا جبکہ4 ماہ کے بقایاجات ابھی بھی واجب الادا ہیں۔ گرانٹ کی عدم دستیابی کے باعث جامعہ کی صورتحال مخدوش ہے جس کے باعث تحقیقی عمل بھی مشکلات کا شکار ہے ۔ جامعہ میں پریکٹیکلز کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں