یوم علیؓ پر فول پروف حفاظتی اقدامات کا حکم

یوم علیؓ پر فول پروف حفاظتی اقدامات کا حکم

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو نے ایس ایس پیز کو 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر حیدرآباد رینج میں سکیورٹی ہائی الرٹ، فول پروف حفاظتی اقدامات، مساجد، امام بارگاہوں پر اضافی نفری کی تعیناتی اور مذہبی رواداری و بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

انہوں نے حکم دیا کہ سکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو غیر معمولی بنائے جانے کے حوالے سے امام بارگاہوں پر پولیس ڈپلائمنٹ سمیت دیگر حفاظتی انتظامات کو قبل از وقت مکمل کیا جائے ، امام بارگاہ، مساجد اور مزارات پر پولیس نفری کی تعیناتی میں اضافہ کیا جا ئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں