ڈاکو راج برقرار ،کورنگی میں 50لاکھ روپے چھین لیے گئے

ڈاکو راج برقرار ،کورنگی میں 50لاکھ روپے چھین لیے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈاکو راج برقرار ہے ،کورنگی میں 50 لاکھ روپے چھین لیے گئے ،واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کے دودھ بلال کالونی چورنگی کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری سے 50 لاکھ روپے لوٹ لیے ۔

 واقعے کا مقدمہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ کورنگی نمبر ساڑھے تین میں گھارو سے آنے والے تاجر سے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 40 ہزار روپے نقد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہیوی بائیک چھیننے کے ایک اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق کریم آباد مینا بازار میں ڈکیت گینگ کے چار کارندوں نے شہری سے سرعام ہیوی بائیک اسلحے کے زور پر چھین لی سی سی ٹی وی میں شہری کو لٹیروں سے گھبرا کر چلتی ہوئی بائیک سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ملزمان بے خوف شہریوں کی موجودگی میں موٹر سائیکل چھین کر چلتے بنے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں