ڈسپنسری میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن برہم

ڈسپنسری میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن برہم

کراچی(آن لائن)چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤ ن فراز حسیب کاڈاکخانہ لیاقت آ باد میٹرنٹی ہوم وڈسپنسری کا دورہ، میٹرنٹی ہوم اور ڈسپنسری میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا معائنہ کیا۔

چیئرمین فراز حسیب نے ڈسپنسری کے احاطے میں کھڑی غیر متعلقہ گاڑیوں اور غیر مناسب اشیائکی موجودگی اورڈسپنسری کے کمروں پر قبضہ مافیا کے قبضے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔فراز حسیب نے اپنی نگرانی میں قبضہ شدہ کمروں کو کھلوا کر ڈسپنسری کی انتظامیہ کے حوالے کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں