شہید نجیب احمد ثابت قدم اور نظریاتی سیاسی کارکن تھا، بلاول بھٹو

شہید نجیب احمد ثابت قدم اور نظریاتی سیاسی کارکن تھا، بلاول بھٹو

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس ایف رہنما نجیب احمد شہید کی 34ویں برسی پر انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ قائد طلبہ شہید نجیب احمد ایک ثابت قدم اور نظریاتی سیاسی کارکن تھا۔ شہید نجیب احمد کراچی ہی نہیں ملک بھر کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک مثالی رہنما تھا ۔نجیب احمد شہید نے آمریت کے خلاف جدوجہد کے دوران کراچی میں طلبہ اور نوجوانوں کو منظم کیا۔ نجیب احمد کو بی بی شہید کا سپاہی ہونے کی پاداش میں شہید کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں