رامسوامی میں سیوریج کا نظام بدستور خراب،مکین پریشان

رامسوامی میں سیوریج کا نظام بدستور خراب،مکین پریشان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی نااہلی غفلت کے سبب رامسوامی کی ٹوٹ پھوٹ کی شکار سیوریج کی لائن تاحال درست نہ ہوسکی رامسوامی اور رنچھوڑ لائن کے لاکھوں مکین شدید عذاب میں مبتلا ہوگئے شکایات کے باوجود سیوریج کارپوریشن کا عملہ لائن ٹھیک کرنے میں ناکام ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مرزا آدم خان روڈ پر 36انچ کی سیوریج لائن کئی روز سے ٹوٹی ہوئی ہے جس کے سب پورا علاقے میں گٹر کا پانی جمع ہے رمسوامی اور رنچھوڑ لائن کے لاکھوں مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے گٹر کے سبب پورے علاقے میں بدبو اور مچھروں کی یلغار ہے مکینوں پیدل چلنا اور یہاں سے گزرنا کسی عذاب کو برداشت کرنے سے کم نہیں ہے ۔علاقہ کے ارکان اسمبلی بھی واٹر کارپوریشن حکام کو شکایات کرکے تھک گئے ہیں اس کے باوجود سیورجج لائن کو درست کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ انتظام نہیں کیا جارہا۔۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہر سڑک پر کالا اور گندا پانی جمع ہے ،ضلع جنوبی کا اہم ترین علاقہ ہونے کے باوجود نہ بلدیاتی قیادت اور نہ ہی چیف ایگزیگٹو واٹر کارپوریشن اس بڑے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ مکینوں نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے درخواست کی ہے کہ وہ رامسوامی میں سیوریج کی تباہی کا نوٹس لیں اور واٹر کارپوریشن انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر سیوریج لائن درست کرنے کی ہدایت جاری کریں تاکہ  مکینوں کو درپیش شدید پریشانی سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں