امارات صحت کے شعبے میں نمایاں کام کررہا،قونصل جنرل

امارات صحت کے شعبے میں نمایاں کام کررہا،قونصل جنرل

کراچی (این این آئی) یو اے ای کے قونصل جنرل تھیلے سیمیا کے مریض بچوں میں گھل مل گئے ۔ بخیت عتیق اور ان کے بیٹے حمدان نے بچوں میں تحائف اور عیدی تقسیم کی۔

 قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان میں تیزی سے صحت کے شعبے میں نمایاں کام کررہی ہے جس سے عام شہریوں کو فائدہ ہوگا۔ یو اے ای ہمیشہ سے پاکستان کی ترقی کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے پاکستان صحت سمیت ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرے ۔علاوہ ازیں قونصل جنرل نے عید کا دوسرا دن اپنے بیٹے حمدان عتیق کے ہمراہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ گزارا۔انہوں نے بچوں میں تحائف اور عیدی بھی تقسیم کی۔ بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ کینسر کے مریض معصوم بچوں کو نہایت محبت اور بھر پور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ، یہ بچے بھی عام بچوں کی طرح ہیں ان میں قوت مدافعت عام بچوں کے مقابلے کم ہوتی ہے ۔دریں اثنا بخیت عتیق الرومیتی نے اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔بخیت عتیق نے اولڈ ایج میں موجود افراد میں تحائف تقسیم کیے اورعیدی بھی دی۔اس موقع پرقونصل جنرل کا کہنا تھاکہ عید کے اس پر مسرت موقع پر اپنے والدین کو کبھی نہیں بھولنا چاہئیے بزرگ افراد صرف محبت اور توجہ چاہتے ہیں، ہماری اس چھوٹی سی بات سے والدین کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی بھی خوش ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں