سندھ حکومت کی ترجیح تعلیم کے سواکچھ اور ہے ،سپلا

 سندھ حکومت کی ترجیح تعلیم کے سواکچھ اور ہے ،سپلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن(سپلا)کے مرکزی صدر منور عباس اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم نگراں حکومت سے لیکر چوتھی بار بننے ہونے والی سندھ حکومت کی توجہ تعلیمی مسائل کی جانب مبذول کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔

 مگر صوبائی وزارتِ تعلیم کی ترجیحات تعلیم کے سوا کچھ اور معلوم ہو تی ہیں۔ سندھ کے کالجز کے طلبہ کے مسائل، کالجز کے مسائل سمیت سندھ کے کالج اساتذہ کے مسائل و مشکلات میں کوئی بہتری کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ کالج ایجوکیشن کی فائلیں پہلے بھی وزارتِ تعلیم میں کئی ماہ تاخیر کا شکار ہوا کرتی تھیں ۔ دس ماہ پہلے لیکچررز کی ترقی کے لیے منعقدہ ڈی پی سی کے پوسٹنگ آرڈرز حتمی منظوری کے لیے پندرہ دن سے وزیرِ تعلیم کے آفس میں پڑے رہنے کے بعد گزشتہ روز پوسٹنگ آرڈرز کی منظوری دی گئی ۔رہنماؤں نے کہا کہ ہم وزیرِ تعلیم سے مسائل پر بات چیت کرنے کے لیے ایک ماہ قبل تحریری گز ارش کر چکے ہیں مگر تاحال ملاقات کا وقت طے نہیں ہو سکا لہذا جمعرات 18 اپریل کو پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں