مہنگائی کی وجہ سے پوری معیشت ڈوب کررہ گئی،حسین محنتی

مہنگائی کی وجہ سے پوری معیشت ڈوب کررہ گئی،حسین محنتی

کراچی(آئی این پی)جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ملک کو مزیدقرضوں کے دلدل میں دھکیلنے کے مترادف ہے ۔

بارباربجلی ،گیس اور پٹرول مہنگا کرنے کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے جبکہ مہنگائی کی وجہ سے پوری معیشت ڈوب کررہ گئی ہے ۔ملک کے 96فیصدشہری اور89فیصددیہاتی آبادی کوصاف پانی کی سہولیات میسرنہیں ہے ۔ حکمرانوں کوناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے 40فیصدسے زائدلوگ خطہ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔شریعت کاعادلانہ نظام،سودی معیشت وحرامخورقیادت سے نجات اوردیانتدارقیادت ہی ملک کوبحرانوں اورعوام کو مہنگائی سمیت مسائل سے نجات دلاسکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد کے دورے پر کارکنان کی نشست میں بات چیت کے دوران کیا۔اس موقع پر مقامی رہنما اورچیئرمین سرسیدیونین کونسل شہزاد مظہرزیدی نے صوبائی امیرکویونین کونسل میں ترقیاتی کاموں سمیت اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔مولانا محمد علی قدسی ، شیخ عبدالغفار،صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور سرکل ناظم بھی اس موقع پرموجود تھے ۔صوبائی امیرکا کہنا تھاکہحکمرانوں کوناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے 40فیصدسے زائدلوگ خطہ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔ سود، قرضوں کی معیشت اوربھیک سے ملک نہیں چلتے اورنہ ہی دنیا اس کی قدرکرتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں