کنٹونمٹ بورڈ کلفٹن انتظامیہ نے ہیلپ لائن1062متعارف کروادی

کنٹونمٹ بورڈ کلفٹن انتظامیہ نے ہیلپ لائن1062متعارف کروادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن انتظامیہ نے کلفٹن اورڈی ایچ اے میں بارش کے دوران ہنگامی حالات کے دوران کسی بھی مدد کے لیے ہیلپ لائن1062 متعارف کروادی،نشیبی علاقوں سمیت دیگرمیں بھاری پمپس پہنچادیے گئے ۔

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے صدرواسٹیشن کمانڈربریگیڈئیرشاہدضیاء نے بارش کے نئے مغربی سسٹم کے حوالے سے پیش گوئی کے تناظرمیں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا،انھیں اسسٹنٹ انجینئر اورسربراہ رین ایمرجنسی سی بی سی عمران احمد خان نے بریفننگ دی،بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں بریگیڈیئر شاہد ضیاء کا کہناتھا کہ سی بی سی نے رین ایمرجنسی کے لئے تمام اقدامات کرلیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں