فیضان مدینہ میں دو سالہ کورس کا انعقاد

فیضان مدینہ میں  دو سالہ کورس کا انعقاد

کراچی (این این آئی)جامع المدینہ انسٹیٹیوٹ کے تحت مفتیان کرام کی زیر نگرانی دو سالہ تخصص فی الفقہ والاقتصاد الاسلامی کورس کا انعقاد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کیا جارہا ہے۔۔

 جس کا مقصد ملکی و بین الاقوامی سطح پر لین دین اور جدید تجارتی معاملات میں شریعت مطہرہ کی تعلیمات کی رہنمائی کیلئے ماہرین تیار کرنا ہے ، کورس کی خصوصیات میں شامل ہیں۔فقہ اسلامی کے بنیادی ابواب کی تدریس، فقہ المعاملات کے ابواب کی تدریس اور مطالعاتی مشق، جدید اسلامک بینکاری کی تعلیم کیلئے معاہر شرعیہ کی تدریس، کمپنیوں اور مارکیٹوں میں معاملات کا عملا جائزہ اور وزٹ، ماہرین معیشت کے لیکچرز، امپورٹ ایکسپورٹ اور دو ملکی تجارتی امور پر بنیادی آگاہی، ملکی ٹیکس کے قوانین کا جائزہ، جدید کمپنیوں کے بنیادی قوانین اور فقہی تفریعات پر مہارت، جدید معاشی اداروں کے نظام پر آگاہی، تحقیق و مطالعاتی نصاب اور فتاوی کی تدریب شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں