جماعت اسلامی کا ایس ایس پی دفاترپر احتجاج کا اعلان

 جماعت اسلامی کا ایس ایس پی دفاترپر احتجاج کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر )نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر کراچی میں بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیوں کی واردتوں اور ان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے خلاف بدھ کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اعلان کیا گیا۔۔

 کہ ہفتہ کو شہر بھر میں تمام ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، امیر ضلع جنوبی سید عبد الرشید، سیکریٹری ضلع جنوبی سفیان دلاورنے خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ کراچی کے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، سیف سٹی پروجیکٹ فی الفور مکمل کیا جائے ، محکمہ پولیس میں کراچی کے مقامی باشندوں کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے ، یوسی سے ہی پولیس اہل کار لیے جائیں اور ایس ایچ او بھی متعلقہ ٹاؤن سے ہی لیا جائے ۔مقررین نے کہا کہ عوام کی جان و مال کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے ،امن و امان اور شہریوں کو تحفظ کی صورتحال یہ ہے کہ کوئی شخص محفوظ نہیں، بینکوں سے نکلنے والوں، گھروں کے قریب، عام شاہراہوں، گلی محلوں، بازاروں میں شہریوں کو لوٹ لیا جاتا ہے اوراگر کوئی شہری مزاحمت کرے تو اسے قتل کردیا جاتا ہے اور ایس ایچ او کو پتا نہیں چلتا۔ پیپلز پارٹی 16سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے اور ایم کیو ایم بھی اس کے شریک رہی ہے شہر کے حالات خراب کرنے میں یہ دونوں پارٹیاں برابر کی ملوث ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں