صنعتی انقلاب کیلئے ٹاسک فورس بنائیں گے ، گورنر

صنعتی انقلاب کیلئے ٹاسک فورس بنائیں گے ، گورنر

کراچی ( آن لائن)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی (ایس آئی ایل سی) کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔

 اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ زبیر موتی والا،شہر کی تمام صنعتی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد شیخ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سرمایہ کاری کے مواقع، صنعتوں کو درپیش مسائل ،ان کے حل کے اقدامات ، ایس آئی ایف سی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے گورنر سندھ کو صنعتوں کو درپیش مختلف دشواریوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں صنعتی انقلاب برپا کرنا اگلا ہدف ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں صنعتوں کی بحالی اور صنعتی انقلاب کے لئے ٹاسک فورس بنائیں گے ، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں ایس آئی ایف سی کے تحت بڑے منصوبوں کی تیاری خوش آئند ہے ، ایس آئی ایف سی سے صوبہ میں ہر طبقے کے افراد کو روزگار ملے گا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام این او سیز ایک ما ہ میں کے اندر جاری کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ، جبکہ نئی صنعتوں کے لئے زمین 25 لاکھ روپے فی ایکڑ دینے کے لئے سندھ حکومت کو خط لکھوں گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں