کورنگی میں پانی چوری کے بڑے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن ، غیر قانونی ہائیڈرنٹ ختم

کورنگی  میں  پانی  چوری  کے  بڑے  نیٹ  ورک  کے  خلاف  آپریشن  ،  غیر  قانونی  ہائیڈرنٹ  ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پانی چوری کے بڑے نیٹ ورک کے خلاف رینجرز اور واٹر کارپوریشن کی مشترکہ کامیاب کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کا لاکھوں گیلن پانی چوری کرنے والے مافیا کا خاتمہ کردیا گیا ۔۔

غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خاتمے پر علاقہ مکینوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی چکرا گوٹھ میں کئی برس سے قائم پانی چوری کے بڑے نیٹ ورک کو رینجرز اور واٹر کارپوریشن کے اینٹی تھیفٹ سیل نے مشترکہ ایکشن کرکے ختم کردیا۔ ذرائع کے مطابق طاقتور پانی مافیا واٹر کارپوریشن کی لائنوں سے روزانہ لاکھوں گیلن پانی چوری کرکے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے ذریعے فروخت کررہا تھا، پانی چوری کے اس منظم دھندے کو اہم ترین شخصیات کا آشیرواد حاصل تھا مکینوں کی شکایات کے بعد اینٹی تھیفٹ سیل واٹر کارپوریشن نے رینجرز کی مدد سے بھرپور ایکشن کا پلان ترتیب دیا اور بدھ کی دوپہر غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف بھاری مشینری کے ساتھ بھرپور آپریشن کیا ۔کئی گھنٹے کے آپریش کے نتیجے میں پانی مافیا کے نیٹ ورک کا جڑ سے خاتمہ کردیا گیا پانی مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی پر علاقہ ایم پی اے فاروق اعوان اور مکینوں نے واٹر کارپوریشن اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی تھیفٹ سیل رینجرز کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن ڈیزائن کررہا ہے ضلع کورنگی کے بعد آئندہ چند روز میں ضلع غربی اور منگھوپیر میں بڑے آپریشن کی تیاری کی گئی ہے جہاں پر پانی چوری کی شکایات ہوگی ادھر بھرپور ایکشن ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں