امن تباہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ، ڈپٹی میئر

 امن تباہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ، ڈپٹی میئر

کراچی(آن لائن) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے غیرملکیوں کی گاڑیوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔۔

 سندھ پولیس کے جوانوں نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا، شہر کے امن کو تباہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے حملے میں زخمی افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کو ہر قسم کی طبی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں