اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی کارروائی،37سالہ مغوی بازیاب

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی کارروائی،37سالہ مغوی بازیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق 10 اپریل 2024 کو 37سالہ سید فہد حیدر گھر سے عید کی نماز کے لیے بلال مسجد ابوالحسن اصفحانی روڈ پر گیا تھا ۔۔

جہاں اسے کسی نے اغوا کرلیا اور اسکی رہائی کے عوض چار لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا۔جسکا مقدمہ تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج ہوا۔ مقدمہ کی تفتیش اے وی سی سی میں ٹرانسفر ہوئی۔ایس ایس پی اے وی سی ظفر صدیق چھانگا نے ڈی ایس پی آپریشن اور انویسٹی گیشن افسر چودھری محمد مشتاق کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے سید فہد حیدر کو بحفاظت بازیاب کرایا۔ بازیابی کے بعد مغوی سید فہد حیدر اور مدعی مقدمہ سید تنویر حیدر نے ایس ایس پی اے وی سی سی اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔مقدمہ کی ابتدائی تفتیشی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مغوی سید فہد حیدر کو اسکی فیملی کے حوالے کر دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں