نیشنل اسٹیڈیم میں فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات مکمل

نیشنل اسٹیڈیم میں فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات مکمل

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ۔۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ سیریز کے سلسلے میں اسٹیڈیم میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں، اس ضمن میں سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں فراہمی و نکاسی آب کی تمام شکایات کا مکمل خاتمہ کیا گیا ہے جبکہ سیریز کے دوران اسٹیڈیم میں بلا معاوضہ واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے ، انہوں نے بتایا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل الٰہی بخش بھٹو تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے اور فوکل پرسن ٹو سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر تمام انتظامات کا ذاتی طور جائزہ لیں گے اور اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں