کے الیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائیاں

کے الیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔کے الیکٹرک کی ٹیموں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کیا ۔

نیو کراچی کے مختلف مقامات پر اور اجمیر نگری سمیت نیو کراچی کے مختلف مقامات پر لگے تقریبآ 250 کلو کرام کے 350 غیر قانونی کنڈے ہٹا دیئے ۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کنڈے کے ذریعے بجلی کی چوری نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ حادثات کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔ بجلی چوری کے لیے استعمال کیے جانے والے کنڈے نہ صرف علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا باعث ہیں بلکہ حادثات کا بھی سبب ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں