روزگار کی فراہمی کیلئے ہاکرز زون بنائے جائیں ،ذوالفقار شاہ

 روزگار کی فراہمی کیلئے ہاکرز زون بنائے جائیں ،ذوالفقار شاہ

کراچی (این این آئی)بلدیاتی اداروں کے ملک گیر مزدور رہنما سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی اور کراچی کی ٹی ایم سیز اپنی حدود میں کونسل سے منظور کرکے ۔۔

اس کی لوکل گورنمنٹ کمیشن سے منظوری کے بعد ریونیو،ٹیکس،فیسوں کی وصولی کرکے ذرائع آمدنی میں اضافہ کیا جائے تاکہ اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام کروائے جاسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کے ایم سی اور ٹی ایم سیز اپنی حدود میں ذرائع آمدنی میں اضافے کے لیے بے روزگار نوجوانوں کے باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے ہاکرز زون بنائے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں