دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل تشویش ،مولانا زاہد قاسمی

دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل تشویش ،مولانا زاہد قاسمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی لانڈھی خود کش دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں اسلام نے کسی بے گناہ کا خون بہانے سے سختی کیساتھ منع کیا ہے۔۔

 قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ بات واضح ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے ملک بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل تشویش ہیں۔چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے بیان میں کہاہے کہ ملک کے امن اور سلامتی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں