دہشتگردوں سے کراچی کا امن ہضم نہیں ہورہا،شیعہ علما کونسل

دہشتگردوں سے کراچی کا امن  ہضم نہیں ہورہا،شیعہ علما کونسل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ کراچی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملہ انتہائی افسوناک عمل ہے۔۔

 ہم اس واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خانوادہ سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہیں دہشت گردوں اور ان کے سرپر ستوں کو کراچی میں قائم ہونے والا امن ہضم نہیں ہورہا تو وہ شہر کہ امن کو تباہ کر نے کی کو ششوں میں مصروف ہیں، ان دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا قانون نافذ کر نے والے ادارے شا باشی کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر اس حملے کو ناکام بنا یا اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادئیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں